خواجہ آصف کی پرویز خٹک سے ملاقات بجلی کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی
خیبر پختونخوا کی بجلی کا نظام اوور لوڈ ہوچکا اس لئے پہلے مرحلے میں گرڈ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا، خواجہ آصف
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو صوبے کی بجلی کے مسائل 3 مراحل میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خواجہ آصف نے پشاور میں صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان، چیف ایگزیکٹو پیسکو طارق سدوزئی اور واپڈا حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں خواجہ آصف نے پرویز خٹک کو صوبے کی بجلی کے مسائل 3 مراحل میں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بجلی کا نظام اوور لوڈ ہوچکا اس لئے پہلے مرحلے میں گرڈ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا جس کے بعد خیبر پختونخوا کو کوٹے کے مطابق پوری بجلی مہیا کر دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے کو پن بجلی کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی جائے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں پن بجلی کی تمام اسکیموں پر عمل درآمد کرے گی، صوبے کو لیوی کینال کے 68 کروڑ اور بجلی کے منافع کے 7 ارب آئندہ ماہ دیئے جائیں گے اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان کو صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ امید ہے وفاق صوبے کو درپیش مالی مسائل اور بجلی کے بحران کو جلد حل کرے گا۔