ارمینا خان کی کار کو ٹرک کی ٹکر سے خوفناک حادثہ

اداکارہ کی مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

فوٹو : فائل

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔

ارمینا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنے حالیہ حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی گاڑی کو ٹکر ماری، ہم اس خوفناک حادثے میں مرنے ہی والے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندہ بچا لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! میں اور میری فیملی محفوظ رہی لیکن میں اس حادثے کی وجہ سے ابھی تک کانپ رہی ہوں۔


ارمینا خان نے اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک نے اُسی طرف ٹکر ماری جہاں میری بیٹی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے پہلے ہی حفاظت کے لیے دُعا پڑھ لی تھی جس کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

اُنہوں نے اس خوفناک حادثے میں زندہ بچ جانے پر اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا کیا۔



واضح رہے کہ ارمینا خان نے سال 2020 میں فیصل رضا خان سے شادی کی تھی جبکہ سال 2022 میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }