ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی

میچ میں محض ایک گیند کرواسکیں

میچ میں محض ایک گیند کرواسکیں (فوٹو: فائل)

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم بغیر کسی وکٹ گنوائے 18 ویں اوور میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران ویسٹ انڈین بالر زیدہ جیمز نے دوسرے اوورز میں پہلی گیند کروائی جس بیٹر لورا وولوارڈ نے سیدھا شارٹ کھیلا جو بالر کے چہرے پر جالگا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے


زیدہ جیمز کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ وہ محض ایک گیند کے بعد میچ چھوڑ کر چلی گئیں جس کے باعث ویسٹ انڈین ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔







View this post on Instagram


A post shared by ICC (@icc)




Load Next Story