اداکاری اورگلوکاری کرکے بہت کچھ سیکھا علی حیدر
پہلی بار پی ٹی وی کراچی کے ایک ڈرامہ میں اداکاری کی آفرہوئی تھی، گلوکار
KARACHI:
معروف گلوکارعلی حیدرنے کہا ہے کہ موسیقی اوراداکاری دو الگ شعبے ہیں لیکن میں نے دونوں شعبوں میںکام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان خیالات کااظہارعلی حیدرنے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوںنے کہا کہ میںنے اپنے کیرئیر کاآغاز بطور پاپ گلوکار کیا تھا اوراسی دوران مجھے پی ٹی وی کراچی کے ایک ڈرامہ میں اداکاری کی آفرہوئی جس کا زبردست رسپانس ملا۔ مگرمیں نے اداکاری کومستقل جاری نہ رکھا اوراپنی تمام ترتوجہ میوزک پر مرکوزکردی تھی۔
اس دوران مجھے مختلف پراجیکٹس میں مرکزی کردارآفرہوتے رہے بلکہ فلم انڈسٹری سے بھی اداکاری کے لیے رابطے کیے گئے لیکن میںنے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔
اب جب میں نے پاپ میوزک میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے تومجھے اس کے ساتھ ساتھ اداکاری کی آفربھی ہوئی جس کومیں نے قبول کرلیا ہے اورجلد ہی میرے چاہنے والے مجھے اداکاری کرتے دیکھ سکیں گے۔