دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کراچی اور لاہور میں بھی آپریشن ہوگا عبدالقادر بلوچ

فوجی آپریشن کے معاملے میں احتیاط اور پوشیدگی بہت ضروری چیز ہوتی ہے،وفاقی وزیر برائے سرحدی امور

اگر ہم پہلے ہی شمالی وزیرستان سے لوگوں کو نکالنے لگتے تو سب کو پتا چل جاتا کہ آپریشن شروع ہونےوالا ہے،عبدالقادر بلوچ، فوٹو؛ فا ئل

وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن صرف شمالی وزیرستان میں ہی نہیں بلکہ ساتوں ایجنسیوں سمیت لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فوجی آپریشن کے معاملے میں احتیاط اور پوشیدگی بہت ضروری چیز ہوتی ہے، اگر ہم پہلے ہی شمالی وزیرستان سے لوگوں کو نکالنے لگتے تو سب کو پتا چل جاتا کہ آپریشن شروع ہونےوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن صرف شمالی وزیرستان میں ہی نہیں بلکہ ساتوں ایجنسیوں سمیت لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے اوراس کے لئے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ عمران خان متاثرین کے لئے 20 ارب روپے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو فی خاندان 20 ہزار اور صوبائی حکومت 5 ہزار کا عید پیکج بھی فراہم کررہی ہے ۔
Load Next Story