ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اب فیصلہ عمران خان کریں گے وزیراعلیٰ کے پی

ہمارے اوپر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی لیکن ہم پہنچ گئے ہیں اور احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق پہنچ گئے ہیں—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور اب فیصلہ عمران خان کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پہنچ گئے ہیں اور اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ عمران خان کریں گے، یہ ہمارے پر الزام لگاتے ہیں لیکن ہم نے ثابت کیا کہ ہم ایک پرامن جماعت ہیں۔


وزیراعلی کے پی نے کہا کہ ہمارے اوپر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی لیکن ہم پہنچ گئے ہیں اور ہم نے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں اعلان کردہ احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد خبریں ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پولیس اور رینجرز پر علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حکومتی ذرائع اس کی تردید کر رہے ہیں۔

 
Load Next Story