- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں برقرار، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
- فیس بک کی بدولت جوڑے کو 57 سال بعد اپنی شادی کی ویڈیو مل گئی
- پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا پروپیگنڈہ افسانہ قرار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- آئی ایم ایف پروگرام پر وفاق اور صوبوں کوایک پیج پر آنا ہوگا، شہباز رانا
- سپریم کورٹ: پی ٹی آئی پارٹی الیکشن نظرثانی کیس 11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں واپسی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئیں تھیں تاہم وہاں چند ماہ رہنے کے بعد اداکارہ حال ہی میں بھارت واپس آئیں۔
نتاشا نے بھارت واپس آتے ہی اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز کرلی ہے، وہ مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں میوزک ویڈیوز سمیت آئٹم نمبرز بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا، اداکارہ نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ‘تیرے کرکے’ کا پوسٹر شیئر کیا۔
مزید پڑھیں: نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس گانے کا ٹیزر 6 اکتوبر اتوار کے روز یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا۔
اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد انڈسٹری میں نتاشا کی واپسی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی اُن کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، یہ خبر سُن کر اس جوڑی کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔
ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔