- موسمیاتی تبدیلیوں سے ورکنگ اینملز کی صحت متاثر ہو رہی ہے
- عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ
- راولپنڈی؛ لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل
- لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش
- بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم
- اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری، 24 فلسطینی شہید
- پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بحال
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
- فیس بک کی بدولت جوڑے کو 57 سال بعد اپنی شادی کی ویڈیو مل گئی
- پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا پروپیگنڈہ افسانہ قرار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بحال
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستے فیض آباد وغیرہ مسلسل بند ہیں، کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس تاحال معطل ہے۔
جناح ایونیو پر رات بھر مظاہرین اور پولیس کی آنکھ مچولی چلتی رہی تاہم جناح ایونیو، ڈی چوک اور چائنہ چوک میں اس وقت مظاہرین موجود نہیں ہیں۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تازہ دم دستے اسلام آباد ریڈ زون اور ڈی چوک کے اطراف تعینات ہیں۔
اندرون شہر اگرچہ دکانیں و بازار کھلے ہیں لیکن کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، راستوں کی بندش کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی سمیت شہری زندگی بری طرح متاثر رہی۔
راستوں کی صورتحال
مریڑھ چوک کے مقام سے رکاوٹیں ہٹا دیں گئیں جبکہ مری روڈ موتی محل کے پاس سے بھی کنٹینرز ہٹا کر سائڈ پر کر دیے گئے، راجہ بازار جانے والا راستہ بھی کلیئر کر دیا گیا۔
کچہری چوک عام ٹریفک کے لیے کھلا ہے جبکہ روات سے کچہری چوک آنے کا راستہ اور سوان پل بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ کچہری سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال تک کھلا ہے۔
اسٹیڈیم روڈ ڈبل روڈ سے رکاوٹیں ہٹا دیں گئیں اور آئی جے پی ٹرن تک روڈ کھلی ہے، 6th چوک اور چاندی چوک سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ سی بلاک چوک اور کھنہ پل شاہی چوک بھی راولپنڈی آنے اور جانے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ناز سینما، لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج روڈ، مریڑھ چوک، مری روڈ موتی محل، میڑو اسٹیشن سوزوکی اسٹینڈ، سواں پل، ٹی چوک، کورال چوک، مارگلہ اسٹینڈ، پیرودھائی بس اسٹینڈ، خیابان سرسید اور شاہ نجف پوائنٹ بھی ٹریفک کے لیے کلیئر ہیں۔
کیرج فیکٹری ناکہ، 26 نمبر چونگی، مہر آباد، چیئرنگ کراس، خواجہ کارپوریشن اور دھاماں سیداں روڈز پر بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کی جانب جانے والے پوائنٹ کلیال اسٹاپ اور دھیگل کے مقامات پر بھی رکاوٹیں ختم کر دی گئیں۔
چک بیلی موڑ روات، مندرہ موڑ، مسہ کسوال جی ٹی روڈ گوجرخان اور دولتالہ موٹر جی روڈ چکوال روڈ سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس بھی 30 سے زائد پکٹوں پر تعینات ہیں جبکہ پولیس کے جوان میڑو اسٹیشنز پر بھی تعینات ہیں۔
دوسری جانب، موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایم ون پر پتھر گڑھ کے مقام سمیت جہاں جہاں خندقیں کھودی گئی تھیں ان کو مٹی سے بھر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔