اننیا پانڈے کا لال مرچوں سے نظر اُتارنے کا انکشاف

بُری نظر پر یقین رکھتی ہوں، بالی ووڈ اداکارہ

اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نظرِ بد کے بارے میں بات کی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے لال مرچوں سے اپنی نظر اُتارتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نظرِ بد کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ بھی اس پر یقین رکھتی ہیں۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ مجھے نظرِ بد پر بہت یقین ہے اور اس کے توڑ کے لیے صدیوں پُرانا ٹوٹکا استعمال کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہر ہفتے اپنی نظر اُتارتی ہوں اور اس کے لیے لال والی گول سوکھی مرچوں کا استعمال کرتی ہوں۔


اُنہوں نے کہا کہ میں نظر اُتارنے کے لیے اپنے سر سے پیر تک سات بار لال مرچوں کو وارتی ہوں اور پھر اُنہیں جلاتی ہوں، اگر جلانے پر بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو نظر ہے۔

مزید پڑھیں: اننیا پانڈے کا شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر لیک کرنے کا اعتراف


اننیا پانڈنے نے کہا کہ مجھے مرچیں جلانے کی وجہ معلوم نہیں لیکن میں نے اپنے بڑوں کو یہی کرتے دیکھا ہے کہ مرچوں کو جلانا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس کے علاوہ، میری والدہ بری نظر سے بچانے کے لیے میرے کان کے پیچھے دو کالے ٹیکے بھی لگاتی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شاید لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اننیا نہا کر نہیں آتی کیونکہ میرے کان کے پیچھے کالی گندگی لگی ہوتی ہے، حقیقت میں وہ گندگی نہیں بلکہ کالا ٹیکہ ہوتا ہے جو میری والدہ بار بار مجھے لگاتی ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }