- خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا
- کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف
- تحریک انصاف کا گنڈا پور کی گرفتاری کا دعویٰ، رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا
- ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، روایتی حریف بھارت کی پاکستان کے خلاف آسان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
- کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب
- اسرائیل میں مرکزی بس اسٹیشن پر حملہ؛ خاتون ہلاک،11 افراد زخمی
- کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا
- وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد
- پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم
- ایک صدر سیڑھیاں چڑھتے گرجاتا ہے اور ایک گولی کھاکر بھی کھڑا رہا، ایلون مسک
- پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو گرفتار کرلیا گیا، وکیل کا دعویٰ
- ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی
- پست ہمتی اور ذہنی دباؤ؛ بھارت میں ایک ہی دن میں 2 فوجیوں نے خودکشی کرلی
- تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات
- انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، اہم فاسٹ بولر شامل
- عمران خان کی بہنوں کا دہشت گردی کیس میں جسمانی ریمانڈ منظور
- حزب اللہ کے زیراستعمال پیجرز میں دھماکے، امریکی اخبار کے نئے انکشافات
- جے شنکر کا دورہ پاکستان، محسن نقوی کیساتھ کرکٹ ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کا امکان
- مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
- احتجاج کی آڑ میں بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے
انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، اہم فاسٹ بولر شامل
ملتان: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، فاسٹ بولر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بہترین پلیئنگ الیون ہے اور ٹیم میں عامر جمال کی شمولیت مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے شعبے میں استحکام لانے کے لیے ہم نے تبدیلیاں نہیں کیں۔
انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں شکست سے متعلق بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ انگلش ٹیم کے خلاف ہمیں بہترین حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، آل راؤنڈر بین اسٹوکس مخالف ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن انکی غیر موجودگی کے باوجود انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کافی مضبوط ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ انگلیںڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ ملتان میں 7 تا 11 اکتوبر اور 15 تا 19 کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیسرا ٹیسٹ 24 تا 28 اکتوبر روالپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پلیئنگ الیون
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔