ایک صدر سیڑھیاں چڑھتے گرجاتا ہے اور ایک گولی کھاکر بھی کھڑا رہا ایلون مسک

امریکا میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے ٹرمپ کا جیتنا ضروری ہے، ایلون مسک

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا میں سابق امریکی صدر نے ارب پتی تاجر ایلون مسک کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک "ناقابل یقین آدمی" ہیں۔

ٹیسلا اور ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور امریکی صدر جو بائیڈن پر طنز کیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے لڑ کھڑا کر گر جاتا تھا اور دوسرا صدر وہ ہے جس نے گولی لگنے سے زخمی ہونے کے باوجود مُکا لہرا کر ڈٹے رہنے کا اعلان کیا۔

ایلون مسک نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کو امریکیوں کی زندگی کا سب سے اہم انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے ٹرمپ کا جیتنا ضروری ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکی صدر طیارہ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر پڑے



ایلون مسک نے ریپبلکن پارٹی کے حامیوں سے کہا کہ ہر ایک ووٹر کو جسے آپ جانتے ہیں اور جسے آپ نہیں جانتے، انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن تک لائیں چاہے انھیں گھسیٹ کر لانا پڑے۔

اپنی 7 منٹ کی تقریر میں ایلون مسک نے ''لڑو، لڑو، لڑو، ووٹ دو، ووٹ دو،'' کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو یہ آخری الیکشن ہوں گے۔ یہ میری پیشن گوئی ہے۔

جلسے کے اختتام کے بعد اپنی کی گئی ٹوئٹس میں ایلون مسک نے کہا کہ اگر ٹرمپ نہیں جیتے تو حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اتنے غیر قانونی کاموں کو قانونی بنا دے گی کہ وہاں کوئی سوئنگ اسٹیٹس نہیں بچیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ اس طرح امریکا یک جماعتی سوشلسٹ ریاست بن جائے گا جیسا کہ کیلی فورنیا کے ساتھ ہوا جہاں انھوں نے ووٹر آئی ڈی کی ضرورت کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

یاد رہے کہ امریکا میں سوئنگ اسٹیٹس وہ ریاستیں کہلاتی ہیں جو کس ایک پارٹی کا حلقہ انتخاب نہیں بلکہ وہاں کبھی ڈیموکریٹ تو کبھی ریپبلکن پارٹی فتح حاصل کرتی آئی ہیں۔
 

Load Next Story