پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 6 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

شہید اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسی سیاسی جماعت نے ماضی میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا۔

وزیراعظم نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل دالحمید شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شرپسند عناصر پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، کانسٹیبل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے جبکہ لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر 26 نمبر چونگی پر موجود تھے۔

عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے اور وہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے۔ عبدالحمید نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔