اکشے کمار کا 1984 میں ٹریول ایجنسی میں بطور چپڑاسی کام کرنے کا انکشاف
اداکار 15 سال کی عمر میں ٹریول ایجنسی میں کام کرتے تھے اور تقریباً 150 سے 200 روپے ماہانہ کماتے تھے
کولکتہ میں رواں سال پوجو کے دوران ایک خاص تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں مشہور گلوب سنیما کو نئے انداز میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ یہ تاریخی سنیما ہال 8 اکتوبر کو ایک نئی شکل میں دوبارہ کھولا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار کا اس علاقے سے گہرا تعلق ہے اور سال 1984 میں اکشے نے ایک مقامی ٹریول ایجنسی میں بطور 'چپڑاسی' کام کیا تھا اور وہ گلوب سنیما میں اکثر فلمیں دیکھنے آیا کرتے تھے۔
ستادیپ ساہا، جو اس سینما کے نئے منتظم ہیں، نے اکشے کمار سے درخواست کی ہے کہ وہ اس یادگار موقع پر تقریب میں شرکت کریں۔
ساہا نے بتایا کہ اکشے کمار نے اپنی فلم 'رکشا بندھن' کی تشہیر کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ یہاں ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتے تھے اور گلوب سنیما میں فلمیں دیکھنے آتے تھے۔
اکشے کمار نے کئی انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ 15 یا 16 سال کی عمر میں 1984 میں ٹریول ایجنسی میں کام کرتے تھے اور تقریباً 150 سے 200 روپے ماہانہ کماتے تھے۔