عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ سندھ نے عمرکوٹ انتظامیہ کو متاثرہ فیملی کی مدد کرنے کی ہدایت کردی
عمر کوٹ کے علاقے کنری میں والد نے گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کنری میں والد کا تین بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات انتہائی دل دہلانے والے اور شدید تکلیف کا باعث ہیں جس سے پورا خاندان اور معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا ناحق خون بہانا، خاص کر اپنی ہی اولاد کا قتل ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسئلہ ہے، بیوی سے نااتفاقی کی صورت میں بچوں اور اپنا خاتمہ کرنا، ذہنی ناہمواری کے سوا کچھ نہیں، ہم نے مینٹل اتھارٹی کے ذریعے تھر میں خود کشی کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے کافی ورکشاپ کروائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم برداشت، ایک دوسرے کے احترام کے جذبے کا خاتمہ اور ہمیشہ خود کو ہی صحیح سمجھنا نفسیاتی مسائل کی علامات ہیں، تمام باشعور اور اہل علم لوگوں کو معاشرے کی بنا کسی تفریق کے تربیت کرنا ہوگی، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی لیکن اہل علم، انسانیت کا درد رکھنے والے والوں کو معاشرتی اصلاح کے لیے بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے عمرکوٹ انتظامیہ کو متاثرہ فیملی کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔