پروگرام ’’ڈارلنگ‘‘ میں آج مجیب الرحمان شامی کا انٹرویو نشرہوگا
سیاستدان آپس میں منہ کالا کریں،میڈیا کو درمیان میں نہ لائیں ، سینئر صحافی کی گفتگو
''ایکسپریس نیوز '' کے مقبول پروگرام ''ڈارلنگ'' میں انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی
تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں ہی منہ کالا کرتے رہیں۔
میڈیا کو درمیان میں نہ لائیں ۔ اگروہ میڈیا کوان پیچیدہ مسائل میں لائے تو ان کی کشتی بیچ منجھدار ڈوب سکتی ہے ۔ جب کہ ایک سینئر صحافی کے متعلق سوال پر ان کا کہنا ہے کہ وہ ماضی کی پشتوفلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین کی طرح سینئربھی ہیں اورابھی تک کارآمد بھی۔
مجیب الرحمان شامی کی اسی طرح کی بہت سی مزید دلچسپ باتیں آج پیش کیے جانے والے مقبول پروگرام ''ڈارلنگ'' میں شامل ہونگی جوانھوں نے پروگرام کے میزبان خالد عباس ڈار اورڈارلنگ کی طرف سے پوچھے گئے طنزومزاح سے بھرپورسوالات کے جواب میں کیں۔
آج پیش کیے جانے والے پروگرام میں ' ڈارلنگ بوم بوم آفریدی' کے روپ میں چوکے، چھکے لگاتا نظرآئے گا ۔ دوسری جانب ڈارلنگ کورٹ میں خالد عباس ڈار بھارتی فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی ہیروئن جیا پرادھا سے رومانٹک جراح کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔
اس مرتبہ ''پیروڈی سانگ '' میں بالی وڈ فلم کا مشہور گیت ''جھوم برابرجھوم'' پرپیروڈی بنائی گئی ہے ۔ ''وکٹ گراکر جھوم'' کو خالد عباس ڈارنے ریکارڈ کیا ہے اوراس میں مختلف اہم مناظر شامل کیے گئے ہیں۔
پروگرام جہاں اہم سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا وہیں ' مغل اعظم، شیخو، ملتانی، سونامی خان اورپنجاب شریف کی انٹریاںبھی پروگرام میںشامل ہونگی۔