نالوں کی صفائی کیلئے10کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ نے سٹرکو ں اور گلیو ں میں کچرے کے ڈھیر،صفائی کے فقدان ،نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت دیگر امور کانو ٹس لے لیا

تمام علاقوں کادورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لونگا،غلط بیانی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی ہوگی،کمشنر ۔ فوٹو : فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے شہر کی سٹرکو ں اور گلیو ں میں جا بجا کچرے کے ڈھیر ،کچرے کی ڈمپنگ ،صفائی کے فقدان ،بر ساتی نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت دیگر امور کا سختی سے نو ٹس لیا ہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے ،گلیوں اور سٹرکو ں کی صفائی اور بر ساتی نا لو ں کی صفائی کیلیے خصوصی ہدایت کی ہے اور ان کی درخواست پر ڈی ایم سیز کو نا لو ں کی صفائی کیلیے 10 کروڑروپے کی خصوصی گرانٹ بھی منظور کی ہے ۔

جس کا نگراں انھیں یعنی کمشنر کراچی کو مقرر کیا گیا ہے لہٰذا تما م ڈی ایم سیز اس با ت کو یقینی بنائیں گے کہ خصوصی گرانٹ صرف ان ہی مقاصد کیلیے استعمال کی جا ئیگی جس کے لیے وہ جا ری کی گئی ہے، ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام ڈی ایم سیز کے ہنگامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا، اجلاس میں تمام ڈی ایم سیز کے میو نسپل کمشنرز،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔


اجلاس میں شہر میں نالوں ، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام میونسپل کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ برساتی نالوں ، سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر متوقع مو ن سون بارشوں سے قبل مکمل کرلیں، اجلاس میں تمام میونسپل کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میںنالوں، سڑکو ں اور گلیوں کی صفائی کے کام کی صورتحال کی تفصیل سے آگاہ کیا،تمام میونسپل کمشنرز نے اپنی اپنی رپورٹ میں صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیااور بتایا کہ ان کے علا قوں میں کچرا کنڈیوں کی صفائی کا کام معمول کے مطابق کیا جار ہا ہے، کمشنر نے مچھر کالونی اورکیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دیگر علاقوں میں وہ خو د دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے جو افسران غلط بیانی کے مرتکب ہوں گے۔

ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اجلاس میں ڈی ایم سی جنوبی کے ملازمین کی تنخواہوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسئلہ کا بھی جائزہ لیا گیا، کمشنر نے میونسپل کمشنر کو یقین دلایا کہ عید سے قبل ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں،کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال سے نہ صرف حکو مت کی نیک نامی متا ثر ہو رہی ہیں، بلکہ شہریوں کو بھی سخت پر یشانی کا سامنا ہے اس کے علاوہ بر سات کی صورت میں شہر میں وبا ئی امراض پھیلنے کا خدشہ الگ ہے، انھوں نے تمام میونسپل کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فیلڈ کے تمام عملے کو با ہر نکالیں اور ان امور پر توجہ دی جائے۔
Load Next Story