خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تینوں افراد گرفتار

اسپیکر کی ہدایت پر سیکیورٹی اسٹاف نے اقبال وزیر، بھتیجے اور قریبی رشتے دار کو پولیس کے حوالے کردیا

فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افراد کو اسپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی کے سیکیورٹی اسٹاف نے تین افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں رکن اسمبلی اقبال وزیر، بھتیجا محب اللہ اور رشتے دار نقیب اللہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ہے، اس دوران دونوں فریقین کی جانب سے سخت زبان کا استعمال بھی کیا گیا۔


اس سے قبل اسپیکر اسمبلی نے دونوں ایم پی ایز اقبال وزیر اور نیک محمد کو اپنے چیمبر میں بلا کر معاملہ صلح صفائی سے حل کرنے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا۔

 

 
Load Next Story