ہریانہ میں کانگریس غیر متوقع نتائج پر ہکّا بکّا بی جے پی پھر کامیاب

بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل تیسری بار ہریانہ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلسل تیسری بار ہریانہ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کانگریس کے لیے حیران کن ثابت ہوئے، آخری لمحے میں جیت کی تھاپ تھم گئی اور جشن روکنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں 5 اکتوبر کو 90 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے تھے اور آج نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایگزٹ پول میں بھی کانگریس کی فتح کی پیشن گوئی کی تھی جب کہ ابتدائی نتائج میں کانگریس کی سبقت صاف نظر آرہی تھی۔

مرکزی الیکشن آفس میں کانگریس کے کارکنان ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے تھے۔ 10 سال بعد بی جے پی کا اقتدار جاتا نظر آ رہا تھا۔

تاہم پھر یکے بعد دیگرے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان ہوتا رہا یہاں تک کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوگیا۔

یہ خبر پڑھیں : غیور کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملادیا؛ عبرتناک شکست


کانگریس کو امید تھی کہ بچ جانے والی نشستوں پر ان کے امیدوار کامیاب ہوجائیں گے لیکن یہ امید پوری نہ ہوسکی۔ بی جے پی نے فتح کا سلسلہ جاری رکھا۔

ہریانہ کی تمام 90 نشستوں کے نتائج سامنے آنے پر بی جے پی کو 48 نشستوں پر کامیابی ملی جو 2019 کے الیکشن کے مقابلے میں 8 نشستیں زیادہ ہیں۔

کانگریس ہریانہ سے 37 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ گزشتہ الیکشن میں وہ 31 سیٹیں حاصل کر پائی تھی۔

ہریانہ سے 2019 کے الیکشن میں 10 نشستیں جیتنے والی جنایک جنتا پارٹی اس بار ایک بھی نشست حاصل نہیں کرپائی۔

 
Load Next Story