حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ 12 یہودی زخمی
حزب اللہ کے متعدد راکٹس اسرائیل کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دیکر صہیونی ریاست میں گرے
لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر سب سے بڑے راکٹ حملے میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے اسرائیل کے شہر حیفہ پر اب تک کے سب سے بڑے راکٹ حملے میں 12 شہری زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست پر فتح کے حصول تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران دو الگ حملوں میں سے پہلے میں 85 اور دوسرے میں 20 راکٹس سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دیگر راکٹس حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے راکٹس پھینکنے والے اکثر لانچرز کو بمباری کرکے تباہ کردیا تاہم آزاد ذرائع سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔