افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملے رکوائے دفتر خارجہ
بھارت کو کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لئے پیشگی شرائط پیش نہیں کرنی چاہئیں، تسنیم اسلم
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنی زمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیاں فوری طور پر رکوائے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفینگ دیتے ہوئے تسنیم اسلم پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، افغانستان بھی اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملے رکوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان افغان صدارتی انتخابات کے معاملے کے حل کا خیر مقدم کرتا ہے۔ کابل میں ایئر پورٹ پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پاکستانی صحافی کی گرفتاری کا معاملہ پر زور طریقے سے افغان حکومت سےاٹھایا گیا ہے، قونصل خانے کی کوششوں سے پاکستانی صحافی پر عائد سنگین الزمات واپس لئے گئے اور اب ان کی رہائی کے لئے اقدامات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط رکھنے سے ایسا نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں پاکستان کو انصاف ملنا چاہیئے، بھارتی رہنما ڈاکٹر ودیک کی جماعتہ الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید سے ملاقات دفتر خارجہ نے نہیں کرائی بلکہ یہ ملاقات دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی تھی۔