- کے پی اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد
- انٹرویو کے 5 منٹ بعد ہی مسترد کیے جانے پر امیدوار حیران
- وزیراعظم نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر کردیا
- سعودی سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، وزیراعظم کل عشائیہ دیں گے
- ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنے والا طالب علم ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا
- کراچی؛ ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا بھتیجے گرفتار
- پرویز الہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا
- چھاتی کا کینسر جلدی عمر بڑھنے کے عمل سے منسلک
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں؛ فراڈ میں ملوث اسٹیشن ماسٹر گرفتار
- پاکستان اسپورٹس بورڈ نے روس کیخلاف دوستانہ میچ کیلئے منصوبہ بنالیا
- کے پی حکومت کا خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
- ایک اور آئی پی پی معاہدہ قبل ازوقت ختم کرنے پر تیار
- بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کیخلاف درخواست دائر
- پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اسرائیل کی حمایت پر اپنی حکومت کیخلاف احتجاج
- کم وقت میں سب سے زیادہ چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کرنے کا عالمی ریکارڈ
- پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ
- عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں، مشیر اطلاعات پختونخوا
- پی ٹی آئی نے پیسے دے کر کہا اسلام آباد میں آگ لگا دو،افغان شرپسند
- آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر لانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
شان شاہد نے ریما خان سے شادی کا سوچا تھا؟ اداکار نے بتا دیا
لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ اسکرین پر ریما خان اور اُن کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔
حال ہی میں شان شاہد نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی ریما خان سے شادی کے بارے میں سوچا تھا؟
اس سوال کے جواب میں شان شاہد نے کہا کہ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا تھا، میں 16 سال کی عُمر میں پہلی بار ریما خان سے ملا تھا، ہم نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ‘بلندی’ کے ذریعے کیا تھا، اُس وقت ہم دونوں ہی نوعمری میں تھے۔
شان شاہد نے کہا کہ آپ اتنی کم عُمر میں صرف نئے لوگوں سے ملتے ہیں، آپ دنیا کو تلاش کرتے ہیں، آپ کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے۔
اداکار نے کہا کہ شادی کے بارے میں سوچنے کے لیے ایک خاص عُمر ہوتی ہے اور میں نے ریما خان سے شادی کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں تھا کیونکہ ہم بہت اچھے دوست ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مداح ہمیں اسکرین پر ساتھ دیکھتے ہیں تو وہ اپنے ذہنوں میں یہی بٹھا لیتے ہیں کہ یہ حقیقی دُنیا میں بھی ساتھ ہوں کیونکہ ہم اسکرین پر رومانس کرتے ہیں، ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
شان شاہد نے کہا کہ میں ریما خان کو پاکستان واپس آنے اور کام شروع کرنے کا پیغام دینا چاہتا ہوں، وہ اتنی دور کیوں چلی گئیں اور مجھے نہیں معلوم کہ ریما نے کیسے فیصلہ کیا کہ وہ اب ریٹائر ہو چکی ہیں، وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں کام کرنا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو اداکاری کا جنون ہے وہ زیادہ کام کریں اور ہر عمر کے لیے کردار ہوتے ہیں، ریما کو پاکستان واپس آنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کو اُن کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔