کراچی میں ڈکیتی کے دوران زیادتیوں میں ملوث 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
ہلاک ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے تھا۔
منگھوپیر خیر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی نے بتایا کہ پولیس علاقے میں سرچ اور کامبنگ آپریشن کر رہی تھی ، کہ شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، جس میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کیں جہاں تین کی شناخت صدام، نیاز اور قلندر بخش کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچ ڈاکو متعدد جرائم میں ملوث تھے جن سے شہری بڑے تنگ تھے۔ ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، پسٹلز ، رپیٹرز، گھروں میں ڈکیتی کے لیے تالے کاٹنے والے کٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور ان سے بڑے ہتھیار بھی برآمد ہوئے جبکہ پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت اسٹریٹ کرائم کے علاوہ گھروں میں وارداتوں کے دوران زیادتی بھی کرتے تھے۔