لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے یوم علیؓ کے جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیدیا

شہر میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ موبائل فون سروس کی بندش کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے یوم علیؓ کے جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ان کی سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے،جلوسوں کی گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئر کرایا جائے گا جبکہ انہیں کلوز سرکٹ کیمروں سے بھی مانیٹر کیا جائےگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یوم علیؓ پر لاہور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم شہر میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ موبائل فون سروس کی بندش کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جلوسوں کے روٹ پر شرکا کے لئے سبیلیں اور امدادی کیمپ لاہور پولیس کے سربراہ کی اجازت سے لگائے جائیں گے۔
Load Next Story