ویمنز ٹی20 ورلڈکپ جنوبی افریقا کی اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے شکست


فوٹو: ایکسپریس ویب
گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ لورا وولوارڈٹ 40، تزمین برٹس اور ماریزان کپ 43، 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرادیا
واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے، جنوبی افریقا کو دو میچز میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔