وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو پر سرقہ کا الزام راج شاندلیہ نے قانونی نوٹس بھیج دیا
فلم کے پروڈیوسرز بھوشن کمار اور ویپُل ڈی شاہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے
معروف ہدایتکار راج شاندلیہ نے اپنی آنے والی فلم 'وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو'پر سرقہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
راجکمار راؤ اور ترپتی ڈمری کے مرکزی کرداروں والی اس فلم کے خلاف سرقہ کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کے جواب میں ہدایتکار نے الزام لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر سنجے تیواری اور گل بانو خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم کا تصور ان کی 2015 میں رجسٹرڈ کہانی 'سیکس ہے تو لائف ہے' سے چرایا گیا ہے، جس کا اسکرپٹ انہوں نے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن میں جمع کروایا تھا۔
راج شاندلیہ نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا، 'ہم نے کسی کا تصور نہیں چرایا ہے، ہم نے ایک منفرد اسکرپٹ لکھی ہے جو 1994 سے 2000 کے درمیان ہونے والے حقیقی واقعات سے متاثر ہے۔'
متنازعہ صورتحال فلم کی کہانی 1990 کی دہائی کے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی اس وقت الٹ پلٹ ہو جاتی ہے جب ان کی ذاتی ویڈیو چوری ہو جاتی ہے۔
فلم کے پروڈیوسرز بھوشن کمار اور ویپُل ڈی شاہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔