صدر مملکت اور آرمی چیف سے سعودی وزیر سرماریہ کاری کی ملاقات

مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری

دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور وفد کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفرا اسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی وفد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو مکمل حمایت فراہم کرے گا اور اس تعاون کے روشن نتائج کے لیے پرامید ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

آرمی چیف نے پاکستان کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکر گزاری کا اظہار کیا۔پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے بڑے کاروباری وفد کی آمد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور وفد کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفرا اسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
Load Next Story