ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں آئندہ بہکاوے میں نہیں آئیں گے افغان شرپسند
پی ٹی آئی نے نوجوان طبقے کو برباد اور ہمارا روزگار تباہ کردیا، شرپسند
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے مزید افغانیوں اعترافی بیانات منظر عام پرآگئے ہیں۔
انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان شر پسند عناصر کا کہنا تھا کہ جس کی وجہ سے ہم یہاں ہیں وہ خود اے سی میں بیٹھا ہے اور ہمارا پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ آئندہ ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
ایک شرپسند کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہمارے نوجوان طبقے کو تباہ و برباد کر دیا اور ہمارا روزگار بھی تباہ کر دیا ہے۔ فخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیسری بار حکومت ہے مگر ہمارے ہسپتال اور انفراسٹرکچر کا کوئی حال نہیں سب تباہ و برباد ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کیا صرف چلو چلو اسلام آباد چلو، لاہور چلو، اور خان کو رہا کرو کا نعرہ لگائے رکھتے ہیں۔
شرپسند کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان ملک کا وزیراعظم تھا تب بھی اس نے کوئی کام نہیں کیا۔ اس کو اپنی تقریروں پر شرم آنی چاہیے۔ اس نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے اس میں کوئی بھی کام پورا نہیں کیا۔ ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اور ہم پولیس اور پاک فوج کا اچھا رویہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پاک فوج اور پولیس ہمارے ہی ادارے ہیں۔
شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔