مائیکروسافٹ کا آئندہ سال تک 18 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
ملازمین کی تعداد میں کمی افرادی قوت اورکمپنی کی صلاحیت کوزیادہ بہتر بنانے کیلئے کی جارہی ہے، چیف ایگزیکٹیو مائیکروسافٹ
LARKANA:
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید کمپیوٹر کے بانی مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آئندہ سال تک 18 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے سال تک فارغ کئے جانے ملازمین میں سے 12 ہزار 500 نوکیا کے ہوں گے جن میں پیشہ وارانہ سے لے کر فیکٹری میں کام کرنے والے تمام عہدوں کے ملازمین شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملازمین کی تعداد میں کمی افرادی قوت اور کمپنی کی صلاحیت کو زیادہ بہتر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی بہت سوچ سمجھ کر اور شفاف طریقے سے فارغ کئے جانے ملازمین کا فیصلہ کرے گی جس کے پہلے مرحلے میں 13 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جنہیں آئندہ 6 ماہ میں باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ کمپنی فارغ کئے جانے والے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں چند مراعات کے ساتھ ساتھ ملازمت ڈھونڈنے میں مدد بھی فراہم کرے گی۔ کمپنی کے انتظامی امور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ مینجمنٹ لیول پر بھی ملازمین کم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ مختلف پوزیشنز پر کام کرنے والے ملازمین کے درمیان رابطے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جاسکے جس سے کمپنی کو بھی فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے معاشی عدم استحکام کی وجہ سے 2009 میں بھی 5 ہزار 800 ملازمین کو فارغ کیا تھا۔