معاشی بہتری کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز
ملکی معیشت میں بہتری کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ ماہ(ستمبر2024 )کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2024 میں گاڑیوں کی فروخت 10 ہزار 297 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستمبر 2023 میں 8 ہزار 312 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
پاما کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 31.5 فیصد اضافہ ہوا اوررواں مالی سال2024-25 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں گاڑیوں کی فروخت 27 ہزار 585 یونٹس پر پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 20 ہزار 983 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔