سول اسپتال میں توڑ پھوڑ اور دکانیں لوٹنے کے الزام میں گرفتار7ملزمان کا ریمانڈ

ملزمان نے پولیس سے مقابلہ اور فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کیا،مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے،پبلک پراسیکیوٹر۔

عدالت کی تفتیشی افسران کوشفاف تحقیقات اوراعلیٰ افسران کی رائے کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ کا انداج کرنیکی ہدایت

KUNDUZ/KABUL:
تھانہ ڈیفنس اور عیدگاہ پولیس نے گستا خانہ فلم کیخلاف مظاہرہ کرنے کے دوران لوٹ مار۔

شراب کی دکانیں لوٹنے ،فائرنگ کرکے ہراساں اور پولیس سے مقابلے کرنے کے الزامات میں ملوث 7 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز کے روبرو پیش کیا تھا۔

عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ دیے دیا،اس موقع ملزمان کے وکلا نے اپنے موکلوں کو بیگناہ قرار دیا اورضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی جبکہ پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ریمانڈ پیپر میں دہشت گردی ایکٹ کا اندارج نہیں کیا۔


ملزمان نے سرعام دہشت گردی کرتے ہوئے لوٹ مارکی ہے، پولیس سے مقابلہ اور آزادانہ فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کیا ہے اور سرکاری اسپتال میں مسلح داخل ہوکر توڑ پھوڑ اور عملے کو ہراساں کیا ،پولیس نے ملزمان کو مقابلے کے بعد موقع سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔

مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور ملزمان کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی تھی ،فاضل عدالت نے ملزمان کودو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا اور مقدمات کے تفتیشی افسران کوشفاف تحقیقات اور اعلیٰ افسران کی رائے کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی کی ایکٹ 7/ATAکا انداج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

استغاثہ کے مطابق تھانہ ڈیفنس نے پولیس مقابلے کے بعد نوید احمد ، شاہد احمد ، اصغر ، محمد امین، راشد ، صادق اور شعیب کو ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ جلائو گھیرائو ، شراب کی دکانیں لوٹنے اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ تھانہ عید گاہ نے سول اسپتال میں لوٹ مار ، توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا تھا۔
Load Next Story