چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کی جانب سے الوداعی عشایے کے لیے دی گئی دعوت قبول کرلی جو 24 اکتوبر کو ہوگی۔
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط میں کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی۔
ایڈیشنل رجسٹرار کے خط کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیےکے لیے خط لکھا تھا، جس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا۔
خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے لہٰذا مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔
سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار عبدالرحمان نے خط سیکریٹری سپریم کورٹ بار سید علی عمران کو ارسال کردیا ہے۔