بھاشا ڈیم کیلئے عالمی اداروں کا بھارتی اجازت کے بغیر فنڈنگ سے انکار

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے ساتھ لاگت میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے ساتھ لاگت میں اضافہ ہوتا جائیگا۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھارت سے این اوسی لیے بغیر بھاشاڈیم کیلیے امدادی رقم دینے سے انکارکردیا۔


4500 میگاواٹ بجلی پیداکرنے والے اس منصوبے کااعلان سابق صدر جنرل(ر ) پرویزمشرف نے 17جنوری 2006 کوکیا اورچند ماہ بعدافتتاح بھی کردیا جبکہ سابق وزیراعظم گیلانی بھی 18اکتوبر 2011کو اس منصوبے کا افتتاح کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی لاگت میں مزید اضافہ ہوتاجائے گا۔ اس وقت ڈیم کی تعمیرپر 12ارب 60کروڑ ڈالرکا تخمینہ لگایاگیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دیامربھاشا اور داسوڈیم ایک ساتھ شروع کیے جائیںگے۔
Load Next Story