پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 ڈی جی خان، لیہ ، مظفرگڑھ ،راجن پور اور کوٹ ادو میں نافذ کی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب

پابندی کا نفاذ 3روز کے لیے ہوگا:فوٹو:فائل

پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔


محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ان میں ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو شامل ہیں۔ دفعہ 144 3 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے پیر14 اکتوبر تک ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔
Load Next Story