داسو ڈیم حملے کے دہشت گردوں کو چھڑانے کیلیے 12 ملزمان نے حملہ کیا ایف آئی آر درج
حملہ آوروں نے وین کے دروازے کا تالا توڑ کر ساتھیوں کو باہر نکالا بعد ازاں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے
داسو ڈیم حملہ کے پانچ ملزمان کی جیل سے منتقلی کے دوران انہیں چھڑانے کے لیے ہوئے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 12 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سے دو مارے گئے بقیہ فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل رات کو پیش آیا، حملے کا مقدمہ 12 دہشت گردوں کے خلاف تھانہ بہادر شاہ میں درج کیا گیا ہے جس میں ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت 11 دفعات لگائی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز داسو ڈیم حملے میں ملوث گرفتار دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جارہا تھا، اورنگ آباد کے قریب گھات لگائے 12 دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے اچانک فائرنگ شروع کردی۔
یہ پڑھیں : ساہیوال؛ داسو ڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے قیدی وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا پولیس نے بھی اپنی پوزیشن سنبھال لی، حملہ آور دہشت گردوں نے قیدی وین کے دروازے کا تالا توڑ کر اپنے ساتھیوں کو باہر نکالا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دونوں دہشت گرد حسین اور ایاز مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔