جنگ سے متاثر27 فلسطینی میڈیکل طلبا حصول تعلیم کیلیے  پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک  اتوار 13 اکتوبر 2024
وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینی طلبا کو مکمل فنڈڈ تعلیم فراہم کی جائیگی:فوٹو:فائل

وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینی طلبا کو مکمل فنڈڈ تعلیم فراہم کی جائیگی:فوٹو:فائل

 لاہور: جنگ سے متاثر غزہ سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے 27 فلسطینی طلباء پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے قاہرہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاوٴنڈیشن کے نمائندوں نے فلسطینی طلباء کو لاہور روانہ کیا۔ غزہ کے طلباء کا یہ بیج ان 192 فلسطینی میڈیکل طلباء کا حصہ ہے جو پاکستان میں میڈیکل تعلیم جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگرام کے تحت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاوٴنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔