- راولپنڈی؛ بیوی کے میکے جانے پر ناراض شوہر نے ساس اور سسر کوگولیاں مار کر قتل کردیا
- بھارت؛ مساجد کو مسمار کرنے کی مہم میں تیزی آگئی
- پاکستان کرکٹ بورڈ کی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیوں کا امکان
- ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نائب وزیراعظم
- قومی اسکواڈ میں تبدیلی پر پی سی بی کا موقف سامنے آگیا
- سوڈان کے پُرہجوم بازار میں فضائی حملہ؛ 23 افراد ہلاک
- جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا آئینی عدالت پاکستان کی ضرورت تھی، بلاول بھٹو
- مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
- ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیر بلدیات سندھ
- حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی
- لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار
- نوازشریف اور بلاول بھٹوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو
- ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش
- کراچی؛ دفعہ 144 کے بعد ریلی نکانے پرمذہبی جماعت اورسول سوسائٹی کے 50 ارکان گرفتار
- پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
- پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
- کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی
- چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ
- سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
ایکسپریس نیوز: پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں عام عوام کو چھوڑ کر ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا ہے تاکہ حکومت آئین میں ترامیم کر سکیں لیکن ہم ظلم، جبر اور زور زبردستی سے آئین میں ترامیم کے لیے پارلیمنٹ میں کسی قسم کی قانون سازی نہیں مانیں گے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن ہمیں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترامیم کے لیے جو قانون سازی کر رہی ہے اس سے عوام کی ترجمانی نہیں ہوتی ہے، ہم اس کے خلاف آخری حد تک کھڑے رہیں گے، اس وقت پاکستان کے جو حالات ہیں اس قسم کے ظلم و جبر، حالات اور واقعات کبھی نہ دیکھے ہوں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور سینیٹرز کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے، آئین میں ترامیم کے لیے ہونے والی قانون سازی پر پی ٹی آئی کے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش اور عہدوں کی لالچ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور ہم یہ جمہوریت کے لیے کر رہے ہیں، ہم قانون سازی کے خلاف نہیں ہے لیکن اس لیے طریقہ کار، قانون اور عام بحث ہو، کسی قسم کا دباؤ نہ ہو۔ دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ ووٹ کے لیے لوگوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارنے، ان کے ضمیر خریدنے اور کھلے عام پیسوں اور عہدوں کی پیشکش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔