کوئٹہ میں باپ بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل
فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس
غوث آباد کے محلے محمود آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے اور پوتے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کے محلے محمود آباد میں حاجی ابراہیم اپنے بیٹے محمد ایوب اور پوتے میر احمد اور ایک قریبی رشتہ دار فیض محمد کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔