کسی کی خوشنودی کی خاطر حافظ سعید کو جیل میں نہیں ڈال سکتے پاکستانی ہائی کمشنر

بھارتی صحافی کی حافظ سعیدسےملاقات کانہ توحکومت کوعلم ہےاورنہ ہی کوئی تعلق،بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

حافظ سعید پر مقدمہ چلانے کے لئے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر فوٹو: آئی این پی

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کسی کو خوش کرنے کے لئے جماعتہ الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو جیل میں نہیں ڈال سکتے۔

نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی صحافی ڈاکٹر ودیک اور حافظ سعید کے درمیان ہونے والی ملاقات کا نہ تو حکومت کوعلم ہے اورنہ ہی اس سے کوئی تعلق ، حافظ سعید اور بھارتی صحافی کی ملاقات محض 2 افراد کا ذاتی معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پر حافظ سعید کو جیل میں نہیں ڈال سکتے اور حافظ سعید پر مقدمہ چلانے کے لئے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے۔


واضح رہے کہ بھارتی صحافی ڈاکٹر ودیک کی پاکستان میں حافظ سعید سے ملاقات نے بھارت کے ایوانوں میں بھی ہلچل مچا کر رکھ دی ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے۔

 
Load Next Story