اطالوی طیارہ بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ  پہنچ گیا

بحری جہاز 14 سے 16 اکتوبر تک کراچی میں لنگر انداز رہے گا

بحری جہاز پر آج تقریب منعقد ہوگی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اٹلی کا طیارہ بردار بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔

اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز ال پینو فریگیٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ اطالوی جہاز 14 سے 16 اکتوبر تک کراچی میں لنگر انداز رہے گا۔


آج اطالوی بحری جہاز پر ڈیفنس انڈسٹری فورم بورڈ پر منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کا اہتمام سیکریٹریٹ جنرل آف ڈیفنس اینڈ نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیا ہے۔ فیڈریشن آف اٹالین کمپنیز فار ایرواسپیس ڈیفنس اینڈ سیکورٹی کا تعاون بھی شامل ہے۔

اطالوی بحری جہاز کی آمد کا مقصد اٹلی اور پاکستان کی اہم صنعتوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ اسلام آباد میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن بحری جہاز پرایک پریس کانفرنس میں بریفنگ دیں گی۔
Load Next Story