ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے انگور کا جوس
انگور کاجوس جو افطار کےوقت نہ صرف آپ کی پیاس بجھائے گا بلکہ اسے پینے والا بنانے والے کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائیگا
ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں آج پیش ہے مزیدار انگور کا جوس بنانے کی ترکیب جو افطار کے وقت نہ صرف آپ کی پیاس بجھائے گا بلکہ اسے پینے والا بنانے والے کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائے گا۔
اجزا:
انگور لال یا ہرے (آدھا کلو)، پانی (دو پیالی)، کاسٹر شوگر (دو کھانے کے چمچے)، لیموں کا رس (ایک چائے کا چمچے)، نمک (ایک چٹکی)، بھنا ہوا کٹا زیرہ (آدھا چائے کا چمچا) اور برف (حسب ضرورت)۔
ترکیب:
انگور کو دھو کر پوٹیٹو میشر سے اچھی طرح میش کر لیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح سے ملا لیں۔ پھر چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔ اب بلینڈر میں برف، کاسٹر شوگر، نمک، لیموں کا رس اور انگور کا رس شامل کر کے بلینڈ کر لیں۔ آخر میں کٹا ہوا زیرہ اور تھوڑی سی کُٹی کالی مرچ چھڑکیں اور ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔ لیجئے مزیدار انگور کا جوس تیار ہے جو یقیناً آپ کے رمضان دسترخوان کی رونق میں اضافہ کرے گا۔