بوڑھے شخص کا چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ وائرل

اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ بزرگوں کے پاس بیٹھو ان سے کچھ سیکھو، سوشل میڈیا صارف

[فائل-فوٹو]

سوشل میڈیا پر گردش کررہی ایک ویڈیو میں بھارت میں ایک بوڑھے شخص کو غیر معمولی اور خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کلپ میں بوڑھے شخص کو چلتی ٹرین کے ہینڈل سے لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جس کیوجہ سے بہت سے سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

اگرچہ اس طرح کے اسٹنٹ عام طور پر کم عمر افراد کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں لیکن ایک بوڑھے آدمی کو اس خطرناک رویے میں ملوث ہونے کے منظر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

اس کرتب کے واضح خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو پر کافی تبصرے آئے ہیں۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا ''اور پھر لوگ کہیں گے کہ بزرگوں کے پاس بیٹھو ان سے کچھ سیکھو۔








View this post on Instagram


A post shared by _vivan__UP14__ (@rahulsharmapandit)





ایک اور مزاحیہ انداز میں صارف نے کہا کہ بھارت میں بلٹ ٹرینوں کے آغاز میں تاخیر کی وجہ اس بزرگ شخص کا اسٹنٹ ہے۔

یہ واقعہ ممبئی کے ایک نوجوان فرحت اعظم شیخ کے المناک کیس ذہن لاتا ہے جو لوکل ٹرینوں میں اپنے خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے مشہور ہوا تھا۔ فرحت جس کی اسکیٹنگ اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، 14 اپریل کو مسجد ریلوے اسٹیشن پر ایک بازو اور ایک ٹانگ اسی طرح کے اسٹنٹ کیوجہ سے گنوا بیٹھا تھا۔
Load Next Story