ٹرپتی ڈمری کی نئی فلم ’دھڑک 2‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی

فلم میں ٹرپتی کے ساتھ سدھان چترویدی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم 2018 کی تمل فلم پرییروم پرومال کا ری میک ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ ٹرپتی ڈمری کی فلم 'دھڑک 2' کی ریلیز میں تاخیر ہو گئی ہے اور اب یہ فلم 21 فروری 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ ریلیز تاریخ ٹرپتی کی سالگرہ کے ہفتے میں ہے، کیونکہ اداکارہ کی سالگرہ 23 فروری کو ہوتی ہے۔

'دھڑک 2' ابتدائی طور پر 22 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن فلم سازوں نے فیصلہ کیا کہ فلم کو کچھ اور وقت دینا بہتر ہوگا تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے، کیونکہ نومبر میں دیگر بڑی فلمیں بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ 'دھڑک 2' کا ٹکراؤ اب اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 سے ہوگا، جس میں وانی کپور اور رتیش دیشمکھ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں ٹرپتی کے ساتھ سدھان چترویدی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم 2018 کی تمل فلم پرییروم پرومال کا ری میک ہے۔

یاد رہے کہ دھڑک (2018) جو کہ جہانوی کپور اور ایشان کھٹر کی ڈیبیو فلم تھی، 2016 کی مشہور مراٹھی فلم سیرت کا ری میک تھی۔
Load Next Story