لارڈز ٹیسٹبیلنس کی سنچری نے ’’توازن‘‘برابرکردیا
میزبان ٹیم کے 6 وکٹ پر219رنز، بھونیشورکمارکی4وکٹیں، بھارت 295 پر آؤٹ
انگلش بیٹسمین گیری بیلنس نے سنچری جڑکر لارڈز ٹیسٹ کا''توازن''برابر کردیا، میزبان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹ گنواکر219رنز بنالیے۔
بھارتی سبقت اب بھی 76رنزہے، بیلنس نے 110رنز کی صورت میں لارڈزپر کیریئر کی دوسری سنچری داغی، پیسر بھونیشور کمار نے 4 شکار کیے، اس سے قبل مہمان ٹیم پہلی باری میں 295رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں دوسرے دن انگلش بیٹسمین گیری بیلنس نے بھارتی بولنگ اٹیک کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سنچری داغ دی، انھوں نے کیریئر کی پہلی تھری فیگر اننگز بھی اسی گراؤنڈ میں گذشتہ ماہ سری لنکا کیخلاف بنائی تھی، کیریئر کا پانچواں ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین نے بھارت کیخلاف بھی 110رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کردیا۔
بیلنس کو ابتدا میں ایک چانس ملا، گیند وکٹ کیپر دھونی اور فرسٹ سلپ کے درمیان سے باؤنڈری لائن کی جانب چلی گئی، اس کا پچھتاوا بعد میں بھارتی ٹیم کو ہوا، انھوں نے معین علی (32) کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 98رنز کی شراکت بنائی، نئی گیند پر بھونیشور کمار نے بیلنس کو بھی گھیر لیا، وہ 110رنز بناکررخصت ہوگئے، ان کا شاندار کیچ دھونی نے لیگ سائیڈ کی جانب ڈائیو لگاکر تھاما، انگلش کپتان الیسٹرکک ناکامیوں کے حصار سے باہر نہیں نکل پائے،اس مرتبہ بھی ان کا سفر 10 رنز پر تمام ہوگیا، سیم روبسن17، ای ین بیل16اورجوئے روٹ13 رنز سے آگے نہیں بڑھے، ایک موقع پر انگلش ٹیم 113 پر 4وکٹیں گنواکر مشکلات میں گھری ہوئی تھی تاہم بیلنس کی سنچری کے بعد86 اوورز کے کھیل میں 6 وکٹ گنواکر219رنز بنالیے۔
لیام پلنکٹ 4 اور میٹ پرائر2رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بھونیشور کمار نے 23 اوورز میں 46رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی باری میں 91.4 اوورز میں295 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،آخری پیئر گذشتہ دن کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی ممکن بناپایا، محمد شامی 19رنز بنانے کے بعد بین اسٹوکس کی گیند پر الیسٹرکک کا ٹیسٹ میں 100واں کیچ بنے، ایشانت شرما12 پر ناٹ آؤٹ رہے۔