پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کیلیے شب وروزکام کیا

(فوٹو: فائل)

تحریک آزادی کے رہنما اورپاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔


لیاقت علی خان کوقائد ملت اورشہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا، وہ سن 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھرپیداہوئے،سن 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی،برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی،1936کومسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کیلیے شب وروزکام کیا،16 اکتوبر1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ان پرسید اکبرنامی شخص نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
Load Next Story