عالمی بینک کا پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار
مالی سال 2018 میں گردشی قرضہ 1152 روپے تھا جوکہ مالی سال 2024 میں 2393 ارب روپے تک پہنچ گیا
عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹرکے گردشی قرضوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
عالمی بینک کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 1241 ارب روپے کا اضافہ ہوا، مالی سال 2018 میں گردشی قرضہ 1152 روپے تھا جوکہ مالی سال 2024 میں 2393 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
عالمی بینک نے تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، مہنگی بجلی کی پیداوار، تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو گردشی قرضوں میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔