عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے وزارت پانی و بجلی

مون سون میں معمول سے کم بارشیں اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کے باعث شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، وزارت پانی و بجلی

وفاقی حکومت نے عید کے 3 دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ عبد الفطر پر شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر سکے۔


وزارت پانی و بجلی نے وفاقی حکومت کو ایک رپورٹ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا جس کو عید الفطر کے تعطیلات میں روکنا بھی ناممکن ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی بڑی وجہ مون سون میں معمول سے کم بارشیں اور ایک پاور پلانٹ بند ہونے کی و جہ سے بجلی کی رسد میں کمی کا امکان ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اس وقت ملک بھر میں سحری افطاری اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور وفاقی حکومت نے عید کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا ایک اور دعویٰ بھی کر دیا ہے۔
Load Next Story