چوہنگ جعلی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے17 سالہ لڑکا جاں بحق
ملزم محمد اشفاق واقعہ کے بعد سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید
چوہنگ کے علاقہ میں جعلی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے17 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے قتل خطاء کی دفعات کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سمیرا بی بی اپنے بیٹے ابوبکر عمر کو علاج معالجہ کے لئے اتائی ڈاکٹرمحمد اشفاق کے پاس لے کر گئی، ڈاکٹر نے ابوبکر کو غلط انجیکشن لگایا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی، لڑکے کو علاج کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ابوبکر فوت ہوگیا۔

ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کے مطابق پولیس نے دفعہ 319 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، جعلی ڈاکٹر محمد اشفاق واقعہ کے بعد سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔