جعلسازی اور دھوکا دہی سے ٹرین میں سفر کرنے والا بینک ملازم گرفتار
ملزم قیصر نے محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری کردہ اکانومی پاس کو اے سی کلاس میں تبدیل کیا
ریلوے پولیس نے جعلسازی اور دھوکا دہی سے ٹرین میں سفر کرنے والے بینک ملازم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم قیصر نے محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری کردہ اکانومی پاس کو اے سی کلاس میں تبدیل کیا جس سے محکمہ ریلوے کو ہزاروں کا نقصان پہنچایا۔
ملزم نے جعفر ایکسپریس ٹرین میں ساہیوال سے پتوکی تک سفر کیا، پتوکی اسٹیشن اترنے پر ڈیوٹی پر موجود ٹکٹ ایگزامنر کاشف جاوید نے پاس کو چیک کیا جس کو جعلساز طریقے سے تبدیل کیا ہوا تھا۔
پاس میں ٹرین، کلاس اور رقم میں واضح تبدیلی کی گئی تھی۔ ملزم کو ریلویز پولیس کانسٹیبل محمد ندیم نے موقع سے گرفتار کرکے تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا۔