کراچی میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا عوام کا احتجاج
عوام نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل عوام نے ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کےقریب تیزرفتار واٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔
علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث کورنگی سے شارع فیصل جانے والا روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کون چھوڑتا ہے۔ علاقائی حدود میں ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔روزانہ کی بنیاد پر یہاں حادثات رونما ہورہے ہیں۔