کوئی آئینی ترمیم تسلیم نہیں وکلا تحریک چلائیں گےلطیف کھوسہ
مولانا فضل الرحمان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے
پی ٹی آئی کے ایم این اے لطیف کھوسہ نے ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ فارم 47 کی پیدا وار ہے جس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین میں ترمیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو قانون میں ترمیم کی مجاز نہیں، ترمیم مخصوص مقاصد کیلئے کی جا رہی ہے تاکہ فارم 47 کی حکومت کو جواز دیا جا سکے، کسی آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ اس کیخلاف وکلا تحریک چلے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اُن کے معالج سے کرایا جائے،اسی صورت میں تسلی ہوگی۔